کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
بدھ کو نو نیپالی گائیڈز کا ایک گروپ چوٹی پر پہنچا تھا جو غیر ملکی کوہ پیماؤں کے لیے رسیاں لگانے کا کام کر رہا تھا۔
برطانیہ کے دو اور میکسیکو کا ایک کوہ پیما وہ پہلے غیر ملکی تھے جنہوں نے اپنے تین نیپالی گائیڈز کے ہمراہ دو سال میں پہلی مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔
نیپال ماؤنٹینیئرنگ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کی صبح یہ چھ کوہ پیما 8,850 میٹر بلند چوٹی پر پہنچے اور اب نیچے واقع کیمپوں کی طرف رواں ہیں۔
بدھ کو نو نیپالی گائیڈز کا ایک گروپ چوٹی پر پہنچا تھا جو ان غیر ملکی کوہ پیماؤں کے لیے
رسیاں لگانے کا کام کر رہا تھا۔
نیپالی حکومت نے اس سال ایورسٹ سر کرنے کی کوشش کے لیے 289 کوہ پیماؤں کو اجازت نامے جاری کیے ہیں۔ انہیں مون سون بارشوں سے پہلے اگلے چند ہفتوں کے دوران یہ کام کرنا ہو گا۔
گزشتہ دو سال میں پے در پے آفات کے بعد پہلی مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال ایک شدید زلزلے سے گرنے والے برف کے تودے سے بیس کیمپ میں 19 کوہ پیما ہلاک جبکہ 61 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
2014 میں 16 گائیڈز بیس کیمپ کے اوپر برف کا تودہ گرنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔
گزشتہ سال حکومت نے کوہ پیمائی کو غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا تھا اور 2014 میں برف کا تودہ گرنے کے بعد لگ بھگ تمام کوہ پیماؤں نے اپنے کوششیں ترک کر دیں تھیں۔
اُس سال صرف ایک ٹیم نیپال کی طرف سے چوٹی پر پہنچی تھی جس میں ایک چینی خاتون اور ان کے پانچ گائیڈز شامل تھے۔